کوہاٹ،ٹول پلازہ،چیک پوسٹ پرحملہ،پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد شہید

کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔
کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔
دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ
پیش آیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
