عام انتخابات،ن لیگ کا 15جنوری سے انتخابی جلسوں کا اعلان

مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ،15جنوری سے ملک بھر میں جلسوں کااعلان بھی کردیا
سابق وزیرقانون اورمسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے، آج شام یا کل تک امیدواروں کی فہرست جاری کردیں گے، مسلم لیگ ن 15 جنوری سے ملک بھر میں انتخابی جلسے شروع کرے گی۔انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے اور ملک بھر میں 60 جلسے کیے جائیں گے، مریم نواز اور شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے جبکہ
نواز شریف 17 جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔
