لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی  آئی ایس آئی تعینات کر دیا ہے۔ فیض حمید کو پشاور کا کور کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد کور کمانڈر کراچی تھے اور انکی جگہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔ میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کی جگہ پاک فوج کا ایجوڈنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ کور کمانڈر گوجرانوالہ لگایا گیا ہے ، عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

Back to top button