ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا لیے ہیں۔
ماؤنٹ مونگا نوئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کمی ہو گی لیکن کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے کےلیے پراعتماد ہیں۔کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو 13 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن اور راس ٹیلر وکٹ پر جم گئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہوئی۔شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز پر راس ٹیلر کو بھی اپنا شکار بنایا، راس ٹیلر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، حارث سہیل، فہیم اشرف ، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 58 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 25 جب کہ نیوزی لینڈ نے صرف 12 میچز جیتے، دونوں ٹیموں کے درمیان 21 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے 31 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے 10میں کامیابی حاصل کی جب کہ نیوزی لینڈ نے 7 میچز جیتے اور14 میچز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار کسی سیریز میں 1984-85 میں شکست ہوئی تھی، یہ دنیا کے مایہ ناز بولر وسیم اکرم کی ڈیبیو سیریز بھی تھی، تاہم پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ اور پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 13 سیریز ہو چکی ہیں، جن میں پاکستان نے 7 میں کامیابی حاصل کی اور نیوزی لینڈ صرف 2 سیریز ہی جیت سکا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی جیتی ہوئی آخری سیریز 2011میں مصباح الحق کی قیادت میں کھیلی گئی تھی، تاہم 2 سال قبل یو اے ای میں کھیلی گئی اپنی ہوم سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button