ماہرین صحت نے قہقے لگانا دل کے مریض کیلئے فائدہ مند قرار دیدیا

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قہقہے لگانا دل کے مرض کا بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے۔
برازیل میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ دل کے وہ مریض جو ہفتے میں دوبار مزاحیہ پروگراموں پر ہنسے تھے ان کے دل پر سوزش میں کمی جبکہ جسم میں دل کی آکسیجن گردش کرنے کی صلاحیت میں بہتری واقع ہوئی تھی۔
ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں یہ بات بتائی جا چکی ہے کہ ہنسنے سے ’خوشی کے ہارمونز‘ اینڈورفِنز، ڈوپیمائن اور سیروٹونِن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ہارمونز قوتِ مدافعت اور جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔
تحقیق میں تین ماہ سے زائد عرصے تک نصف مریضوں کو ہر ہفتے دو مختلف ایک گھنٹے طویل مزاحیہ پروگرام دیکھنے کے لیے کہا گیا، ان میں مشہور سِٹ کام بھی شامل تھے۔
دیگر نصف افراد نے ہر ہفتے دو مختلف سنجیدہ ڈاکیومنٹری فلم دیکھیں۔
12 ہفتوں کی تحقیق کے آخر میں کامیڈی شو دیکھنے والے گروپ میں وی او 2 میکس (ایک ٹیسٹ جس میں دل کی پورے جسم میں آکسیجن پھینکنے کی سکت کی پیمائش کی جاتی ہے) میں 10 فی صد بہتری دیکھی گئی۔
