متھیرا کا ’لیپو سکشن‘ سرجری کرانے کا اعتراف
ماڈل و اداکارہ متھیرا نے اپنی خوبصورتی کے لیے ’لیپو سکشن‘ سرجرائی کروانے کا اعتراف کرلیا۔
ماڈل و اداکارہ متھیرا پر کافی عرصہ سے پلاسٹک سرجری کروانے کے الزامات عائد کیے گئے جبکہ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں بھی پھیلائیی جاتی رہیں، اب اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ہونٹوں سمیت جسم کے دیگر اعضا کی سرجری کروائی ہے۔
نجی ٹی وی کے شو میں اپنی بہن کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے متھیرا نے شوبز کیریئر سمیت خود پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر باتیں کیں۔
