وجیہہ سواتی قتل:امریکی سفارتخانے کی ٹیم کا سی پی او آفس کا دورہ

امریکی سفارتخانے کی ٹیم نے وجیہہ سواتی قتل کیس کے حوالے سے روالپنڈی میں سی پی او آفس کا دور کیا، امریکی سفارتخانے کی ٹیم میں تفتیشی اہلکار بھی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی پی او نے وجیہہ سواتی قتل پر امریکی سفارتخانے کی ٹیم کو بریفنگ دی اور اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ امریکی ٹیم نے کیس کی تفتیش کومزید تیز اور بہتر کرنے پرزور دیا اور مطالبہ کیا کہ تفتیش جلد مکمل کر کے ملزم کو فوری سزا دلائی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم سی پی او آفس سے بریفنگ کے بعد آر پی او آفس بھی گئی اور کیس کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا۔

Back to top button