محبت میں بار بار ناکام ہونے والے شوبز ستارے

وہ کہتے ہیں ناں کہ شادی کا لڈو جو کھائے پچھتائے جو نہ کھائے پچھتائے، شادی کا معاملہ ہے ہی ایسا کہ اس کے بارے میں کوئی بھی حتمی رائے قائم کرنا آسان نہیں، کسی کو شادی راس آجاتی ہے تو کوئی شادی کرکے پچھتاتا ہے، کسی کو شادی کے بعد سچی محبت مل جاتی ہے تو کوئی بھٹکتا ہی رہتاہے،ایسے کئی شوبز ستارے ہیں جن کی محبتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تو بنے ہی ایک دوسرے کےلئے ہیں لیکن کچھ عرصہ گزرتا ہے اور پتہ چلتا ہے کہ یہ شادی نہیں ہوسکتی، محبت میں دل بہت دکھتا ہے لیکن محبت میں انہیں کچھ نہیں ملتا۔
جاوید شیخ
اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ جاذب نظر شخصیت کے مالک ہیں لیکن کیا کہیں کہ محبت کے معاملے میں ان کے ستارے ذرا الٹے ہیں، انہیں پیار ملتا ضرور ہے لیکن وہ ٹہرتا نہیں، پھر چاہے وہ سلمی آغا ہو یا نیلی ہو یا کوئی اور جاوید شیخ کی زندگی میں ہمیشہ محبت کی ناکامی کا موڑ آجاتا ہے جب بھی لگتا ہے کہ اب انہیں زندگی کا ساتھ ملے گا بس وہیں ان کی اس زندگی کو زور کا جھٹکا لگتا ہے، اسی لئے سب کچھ ہے پاس لیکن محبت کےلئے آج بھی دل ہے اداس۔
آغا علی
آغا علی بھی ایک ایسے مسافر ہیں جن کی زندگی میں محبت قدم تو رکھتی ہے لیکن سانس نہیں لے پاتی، انہیں ایک بار نہیں بار بار یہ محبت ہوئی لیکن ہر بار ان کے ساتھ وقت دھوکہ کرجاتا ہے، ایک دور میں سارہ خان کو لے کر تو سب کو یقین تھا کہ اب آغا علی نے زندگی سیٹ کرلی اور یہ محبت ان کی آخری ہے، لیکن یہ کیا،باوجود اس اقرار کے بھی آغا علی اور ان کی محبت کے بیچ دوریاں آگئیں اور دونوں نیا س بات کا اقرار کرلیا کہ ان کے راستے جدا جدا ہیں۔
صنم بلوچ
مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی اور اداکارہ صنم بلوچ کی زندگی میں بھی محبت کئی بار آئی لیکن پنپ نہیں پائی،انہیں ماضی میں کئی محبتیں ہوئیں، جن میں سے دو کے ساتھ شادی بھی ہوئی لیکن وہ چل نا پائی، پھر ان کی زندگی میں عبداﷲ فرحت اللہ آئے، یہ بھی شدید محبت تھی لیکن یہ محبت بھی وقت کے ساتھ دم توڑ گئی اور پانچ سال کے عرصہ بھی نا چل پائی، آج کل صنم بلوچ اسکرین سے غائب ہیں لیکن دعا ہے کہ انہیں سچی محبت مل جائے۔
میرا
میرا جی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر کسی کو ان کی محبت مل جائے تو وہ بہت خوش قسمت ہوگا کیونکہ میرا جی اپنے چاہنے والوں کی بہت قدر کرتی ہیں، لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کی زندگی میں آنے والے ہر انسان نے انہیں استعمال ہی کیا اور ان کے ساتھ محبت کرنے کے جھوٹے دعوے کئے، میرا جی کو محبت کی سچائی سے آج تک ملاقات کرنے کا موقع نہیں ملا، ان کا کہنا ہے کہ کئی فلمسٹار نے انہیں شادی کی آفر کی لیکن بات آگے نہیں بڑھائی جن میں ایک نام سعود کا بھی ہے
اظفر علی
یہ نہیں جانتے کہ اظفر کو محبت راس نہیں یا محبت کو اظفر راس نہیں، کیوں کہ انہیں زندگی میں محبت ملی ضرور، بس انہوں نے اسے اپنے ہاتھوں سے گنوا دیا، ہر بار ان کی محبت کی شدت دیکھ کر لگتا تھا کہ اب انہیں کوئی جدا نہیں کر سکتا لیکن ایسا ہوتا نہیں تھا اور وہ ایک بار پھر محبت کے ہاتھوں رسوا ہوجاتے، یا شاید محبت ان کے ہاتھوں رسوا ہوجاتی ہے، بہرحال ان دونوں کی دوستی فی الوقت ممکن نظر نہیں آتی۔