مریم نواز کا عمران خان پر طنزیہ ٹویٹ

پی ایم ایل ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بارے میں طنزیہ ٹویٹ کر دیا ہے۔

مریم نواز نے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پیٹرول مہنگا تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟

خواتین سے زیادتی ہے تو گھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبر کریں، میں کیا کروں؟۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں!۔

Back to top button