امریکی کانگریس رکن نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

امریکی کانگریس کےرکن جیک برگمین نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کامطالبہ کردیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اوروہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرارہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان اورامریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

کینالز منصوبہ : سیلاب کا پانی استعمال کرنے پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا ، عظمیٰ بخاری

 

پاکستان تحریک انصاف کےحامیوں نے سوشل میڈیا پرجیک برگمین پرتنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ پاکستانی رہنماؤں سےملاقاتوں کے دوران انہوں نےبانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔

واضح رہےکہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنےوالے جیک برگمین نے اپریل کےوسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سےملاقاتیں کی تھیں۔

 

Back to top button