حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کے لیےحکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہبازشریف نےحکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دےدی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی میں بہتری کے لیے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
امریکی کانگریس رکن نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
حکام کےمطابق کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کےموجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرےگی،وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ پڑتال کا نظام تیار کیا جائے گا جبکہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔