متنازع کینالز کےمعاملے پر وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پنجاب میں بننےوالی متنازع کینالز کے معاملے پربات چیت  کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اور ماہرین کی ٹیم بھی وزیرا علیٰ سندھ کے ساتھ اسلام آباد پہنچی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیے سے وطن پہنچ کر سندھ حکومت کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں سندھ میں متنازع کینالوں کے معاملے پرجاری احتجاجی دھرنوں پر گفتگوہو گی،وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرآبپاشی جام خان شورو متنازع کینالوں پر گفتگو کریں گے۔

ذرائع کےمطابق وفاق چاہتا ہےکہ متنازع کینالوں پر جاری احتجاجی دھرنے فوری ختم کرائے جائیں۔

حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کے لیےحکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی حکومت کوخبردار کر چکے ہیں کہ اگر متنازع کینالوں کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

 

خیال رہےکہ پنجاب میں کینالوں کے تنازع پر سندھ میں پیپلز پارٹی اورجے یو آئی سمیت قوم پرست جماعتیں گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کینالیں بننےسےسندھ کا پانی کم ہو جائے گا جبکہ وفاق اور پنجاب حکومت کا مؤقف ہےکہ کینالوں کے معاملے کو متنازع بنایا جا رہا ہے، ارسا ایکٹ موجود ہے اور اس کی موجودگی میں کوئی بھی صوبہ کسی دوسرے صوبےکا پانی نہیں لے سکتا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کویہ ذمہ داری سونپی ہے کہ سندھ سے کینالوں کے معاملے پربات چیت کی جائےاور پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کیے جائیں۔

Back to top button