مقبوضہ کشمیر حملہ : بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے،سربراہ سکھ فار جسٹس

بیرون ملک مقیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نےاپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ ہندوؤں کا قتل بھارتی ایجنسی را کا منصوبہ تھا، یہ حملہ جے ڈی وینس کے دورے کےدوران ایجنڈے کے تحت حملہ کروایا گیا۔
سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے پر ردعمل دیتے ہوئے حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کیا اس حملےکا فائدہ کشمیریوں کو پہنچتا ہے، بلکہ نائب امریکی صدر کے دورے کے دوران اس جعلی آپریشن کےذریعےعالمی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نےکہا کہ پہلگام میں بھارتی انٹیلی جنس اور مودی حکومت کی دہشتگردی کی سکھ فار جسٹس مذمت کرتی ہے۔
ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہیں : مشعال ملک
گرپتونت سنگھ پنوں نےکہا کہ اس حملے کا فائدہ صرف مودی جماعت کو ہوا ہے،ہم یہ درد جانتے ہیں اور اس دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،بھارت پاکستان کے خلاف ویسے بھی پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے،یہ بھارت کی ریاست کی دہشتگردی ہے، اس طرح کےواقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ مودی نےکشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو بدنام کرنےکی ناکام کوشش کی، حالاں کہ بھارت خود امریکا، کینیڈا اورپاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم زوردیتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کشمیرکےعوام کو حق خود ارادیت دیا جائے۔