مریم نواز کا 26 مارچ کو ریلی کی شکل میں نیب لاہور میں پیشی کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 26 مارچ کو ریلی کی شکل میں نیب لاہور میں پیشی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 26 مارچ کو ریلی کی شکل میں نیب آفس جائیں گی، اس سلسلے میں میں اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے، سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی ایک ریلی لے کر نیب آفس لاہور میں پیش ہوں گی، جب کہ اس حوالے سے حتمی حکمت عملی ترتیب دینے کےلیے مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا۔ قبل ازیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پی ڈی ایم کارکنوں اور رہنماؤں کے ساتھ جانے کا اعلان کردیا، جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے مریم نوازکو 26 مارچ کو طلب کیا ہے، کیا نیب اداروں کی خدمت اورترجمانی کےلیے بنا ہے؟ مریم نوازکی نیب طلبی کی جووجوہات بتائی گئی ہیں اس نے نیب کوبےنقاب کردیا ہے، مریم نوازکی پیشی کے موقع پرپی ڈی ایم کے کارکن اور رہنما موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کے علاوہ ایک اور کیس میں طلب کیا گیا ہے، نیب نے مسلم لیگ کی مرکزی رہنما کو26 مارچ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا، جس میں انہیں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا ہے، جب کہ انہیں پیشی کے موقع پر اپنے ساتھ مطلوبہ ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا ہوا ہے، اس کیس میں بھی مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں، جن کی بناء پر انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔ قبل ازیں قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا، مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں، جن کی بناء پر انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button