مسلمان مسافروں سے’امتیازی سلوک’ پرڈیلٹا ایئرلائن کو50 ہزارڈالرجرمانہ

امریکا کےمحکمہ ٹرانسپورٹیشن نے ‘ڈیلٹا ایئرلائنز’ پر 3 مسلمان مسافروں کےساتھ امتیازی سلوک کرنے اورانہیں جہازوں سے اتارنے پر50 ہزارڈالرجرمانہ عائد کردیا۔
ذرائع کےمطابق اپنے حکم نامے میں محکمے نے کہا کہ ڈیلٹا ایئرلائنز تین مسافروں کو جہازوں سے اتارکر ‘متعصبانہ رویہ اپنانے’ اور ‘امتیازی سلوک کے قوانین کی خلاف ورزی’ کی مرتکب قرار پائی۔
مسافروں کے ساتھ ایئرلائن کے امتیازی سلوک کے ایک واقعے میں 26 جولائی 2016 میں ایک مسافرنے فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مسلم جوڑے کے برتاؤ سے بہت بے چین اور گھبراہٹ کا شکار ہورہی ہیں، جس کے بعد اس جوڑے کو پیرس کے چارلس ڈی گاؤلے ایئرپورٹ پر ڈیلٹا کی فلائٹ 229 سے اتار دیا گیا۔ اس جوڑے کی خاتون نے سرپراسکارف باندھ رکھا تھا جبکہ مرد نے اپنی گھڑی میں کوئی چیز داخل کی تھی۔ فلائٹ اٹینڈنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مرد کو اپنے موبائل فون سے کسی کو پیغام بھیجنے کے دوران لفظ ‘اللہ’ کا کئی بار استعمال کرتے دیکھا تھا۔
اس کے بعد جہاز کے پائلٹ نے ڈیلٹا کے کارپورٹ سیکیورٹی حکام سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ دونوں مرد و خاتون امریکی شہری تھے جو واپس وطن لوٹ رہے تھے اور جن سے متعلق کوئی شک نہیں تھا۔ تاہم جہاز کے پائلٹ نے انہیں طیارے میں بٹھانے سے انکار کردیا۔
امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے کہا کہ اس واقعے میں طیارے کا پائلٹ ڈیلٹا کے سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل میں ناکام رہا جبکہ مسلمان جوڑے کو اس کے مذہب کی بنا پر ایئرلائن کو انہیں جہاز سے اتارنے یا دوبارہ بورڈنگ سے نہیں روکنا چاہیے تھا۔ محکمے کے جرمانے کے حکم میں جس دوسرے واقعے کا ذکر کیا گیا اس کے مطابق ایک مسلم مسافر نے 31 جولائی 2016 کو ایمسٹرڈیم سے نیو یارک کے لیے فلائٹ 49 میں سفر کیا۔
جہاز کے دیگر مسافروں اور فلائٹ اٹینڈنٹس نے مرد مسافر سے متعلق شکایت کی لیکن فرسٹ افسر کومسافرسے متعلق کوئی غیر معمولی بات نظر نہیں آئی جبکہ ڈیلٹا سیکیورٹی نے بھی ان سے متعلق کوئی شک کا اظہار نہیں کیا۔ جہاز کے کپتان نے اڑان کے لیے تیاری کی تاہم پھروہ گیٹ پر آیا اور مسلمان مسافر کو جہاز سےاتارکران کی نشست کی تلاشی لی۔ امریکی محکمے نے کہا کہ جہاز کےکپتان نے ڈیلٹا کے سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل نہیں کیا اورکلیئرنس کے باوجود مسافر کو جہاز سے اتارنے کا عمل امتیازی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button