مصنف و مزاح نگار اطہر شاہ خان المعروف جیدی انتقال کر گئے

جیدی کے نام سے مشہور پاکستان کے معروف مزاح نگار، اداکار، لکھاری اور شاعر اطہر شاہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
رپورٹس کے مطابق اطہر شاہ خان طویل عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور آج10 مئی 2020 کر روز صبح کراچی میں دنیا سے کوچ کرگئے۔جیدی کے نام سے مشہور اطہر شاہ خان ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد سے ہی میڈیا انڈسٹری میں ایک ممتاز شخصیت رہے۔انہوں نے سب سے زیادہ ہٹ ہونے والے ڈرامے جیدی کے سنگ سمیت 700 سے زائد پلے لکھے۔اس کے علاوہ انتظار فرمائیے میں اطہر شاہ خان کی عمدہ کارکردگی کو بہت سے لوگ بھلا نہیں سکتے۔
ان کے انتقال پر اکثر فینز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ان کے کام کو بھی سراہا گیا۔ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اطہر شاہ خان جیدی کا خوبصورت مزاح، ایک بہترین پاکستانی آرٹسٹ جنہوں نے ہمارے بچپن کو ہنسی سے لبریز کردیا۔
The beautiful humor of Athar Shah Khan Jaidi, a brilliant Pakistani artist who filled our childhood years with laughter.
May his soul rest in peace, Amen!(1/2)#RIPJaidi#AtharShahKhanJaidi pic.twitter.com/pMyaud7amk
— Bushra Nasir Ahmed (@ainee_2010) May 10, 2020
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ معروف اداکار اور شاعر اطہر شاہ خان عرف جیدی کراچی میں ان کے انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی زبردست مزاح اور ورسٹائل ایکٹنگ کا ایک دور ختم ہوا۔
Renowned Actor and poet Athar Shah Khan aka JEDI has passed away in #Karachi. Inna lillahe wa inna ilaehe rajioon.
With him ends an era of great humour and versatile acting. pic.twitter.com/uMYaMvF514— Nayyar (@nayyarsohail) May 10, 2020
مسعود مرزا نے لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے دل بہت اداس ہے کہ لیجنڈ اطہر شاہ خان (جیدی) کے انتقال اب ہم میں نہیں رہے، ابھی ان کے بیٹے اور اپنے پرانے دوست فراز شاہ خان سے بات ہوئی۔
Heart is so heavy to share that The Legend of #Pakistan Athar Shah Khan (Jaidi) is no more among us. Just talked to his son and my old friend Faraz Shah Khan, Ya Allah!!
انا للہ وانا الیہ راجعون!!@faizanlakhani
— 𝑴𝒂𝒔𝒐𝒐𝒅 – ᴇxᴛᴇʀɪᴏʀ ᴍɪɴɪꜱᴛᴇʀ 🗿 (@masood_619_) May 10, 2020
صحافی فیضان لاکھانی نے لکھا کہ معروف اداکارہ، ورسٹائل اداکار اور شاعر اطہر شاہ خان کراچی میں انتقال کرگئے۔
Renowned actor, versatile artist and poet Athar Shah Khan (Jaidi) has passed away in Karachi. Inna Lillahi wa inna ilayhi raji'un. pic.twitter.com/IxaI3zRgSJ
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) May 10, 2020
ایک اور صارف نے لکھا کہ عقل اور دانش رکھنے والوں کے لیے افسوسناک خبر، اطہر شاہ خان انتقال کرگئے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
Athar Shah khan aka #jaidi has passed away a sad news for wisdom and intellect #writer #actor #poet #artist .
.#atharshahkhan #rip #pakistani #pakistaniactor #pakistanicelebrities pic.twitter.com/oRiF6o2PJ4— Hammad Butt (@hkb_butt) May 10, 2020
بینا سرور نے لکھا کہ اطہر شاہ خان میرے لیے آپ ہمیشہ ایک سویٹ انکل رہیں گے اور میں آپ کو ایسے ہی یاد رکھنا چاہتی ہوں، آپ نے اپنے مزاح سے جو لطف دیا وہ بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔
Athar Shah Khan Sahib for me you will always be sweet hubly bubbly Uncle Jaidi that is how I want to remember you !No words for the laughter and joy you gave to us, may you get much much more in Jannah ! Honoured to watch your performances Thank You !!🌹🌹🌹❤❤❤
— Bina Sarwar (@BinaSarwar1) May 10, 2020
