معروف انڈین اداکار یوسف حسین انتقال کر گئے

بھارتی اداکار یوسف حسین 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 73 سالہ یوسف حسین کرونا وائرس کے مریض تھے ، ہفتے کے روز ممبئی کے لیلیٰ فاتی ہسپتال میں انتقال کر گئے ، ان کے داماد ڈائریکٹر ہنسل میٹا نے یوسف حسین کی وفات کی تصدیق کی۔

اداکار یوسف حسین کے انتقال پر بالی ووڈ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ، بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوسف نے میرے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔

اس دوران بھیشک بچن نے یوسف حسین کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی ، اداکارہ پوجا بٹ نے کہا کہ یوسف حسین کی موت کی خبر سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

Back to top button