سونا مزید 1300 روپے سستا

سونے کی قیمت میں دوسری مرتبہ بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، فی تولہ سونا 1300 روپے سستا ہو گیا ۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 566 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہوکر 1783 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ، رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 9900 روپے کمی ہوئی ہے۔

Back to top button