مفتی عبدالقوی کا ڈرامہ، دانش کے انتقال پردعائے مغفرت کرادی

مفتی عبدالقوی نے ڈرامے بازی کرتے ہوئے ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں انتقال کرنے والے دانش کی فاتحہ پڑھا دی۔
ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ کے ہیرو دانش جس کا کردار ادکار ہمایو ں سعید ادا کررہے تھےآخری قسط میں فوت ہو گئے ۔ جس پر مفتی عبدالقوی نے دانش کی مغفرت کیلئے دعا پڑھا دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی موبائل پر وفات کی اطلاع سنتے ہیں اور پھر دعا پڑھانا شروع کرتے ہیں۔ دعا مانگے ہوئے انہوں نے کہا کہ یا اللہ دانش کواس دنیا سے زیاد حوریں آخرت میں بھی عطا فرما اور اللہ سے دعا کی کہ دانش کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مفتی عبدالقوی دعا کے دوران آبدیدہ ہو گئے، تاہم اردگرد موجود افراد مفتی عبدالقوی کی دعا کے دوران ہنستے رہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں یہ معلوم نہ ہو سکا کہ مفتی عبدالقوی نے یہ دعا مذاق کے طور پر کی یا وہ اس معاملے سے لاعلم تھے کہ دانش صرف ایک ڈرامے کا کردار ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط میں ایک کردار دانش انتقال کر گیا تھا۔ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا ۔ لوگوں نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار دانش کی موت پر میمز بھی بنائے۔ میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام پر شائقین کے دلچسپ تبصرے سوشل میڈیا کی زینت، سوشل میڈیا پر مداحوں نے طنز و مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ’دانش جانتا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے‘
