مقبوضہ کشمیر:قابض فوج کی بربریت جاری،3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اڑی کے علاقے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔نوجوانوں کو نام نہاد سیکورٹی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے اڑی اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرلوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین سے بدتمیزی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اڑی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ قابض بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اڑی اور قریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔

Back to top button