ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر کرونا کیسز دوبارہ سر اٹھانے لگے ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران 171 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کرونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی، این آئی ایچ کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح مجموعی طورپرپانچ فیصد ہوگئی، کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.08 اورحیدرآباد میں 16.67 ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 2.27فیصد جبکہ لاہور میں ایک فیصد ریکارڈ کی گئی، میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.26 ، مردان میں 3.39 فیصد اورایبٹ آباد میں 1.2 فیصد رہی، 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس دوران کورونا کے 11 ہزار212 ٹیسٹ کئے گئے۔
