ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد ریکارڈ اضافہ ریکارڈ

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے اور امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی گراوٹ کے بعد مہنگائی کی شرح 1.01 فیصد ریکارڈ اضافے کے بعد مجموعی شرح 28.05 فیصد کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کر دہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کےمطابق ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، دال چنا 15 روپے 91 پیسے فی کلو، پیاز 4 روپے 9 پیسے، دال مونگ 9 روپے 2 پیسے، دال ماش 12 روپے 77 پیسے جبکہ دال مسور 10 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اعداوشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر آٹے کا تھیلا 24 روپے 89 پیسے، بیف 9 روپے 75 پیسے، مٹن 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دودھ ، دہی، چاولو چائے اور چینی بھی مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے چار اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 51 روپے 83 پیسے سستا ہوا، ٹماٹر 7 روپے 24 پیسے، زندہ مرغی 19 روپے 84 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ پندرہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Back to top button