ملک میں کرونا سے مزید 10 ہلاکتیں، 550 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کرونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6244 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 293150 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2188، سندھ میں 2367 اور خیبر پختونخوا میں 1248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 64 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج ملک بھر سے کرونا کے مزید 550 کیسز اور 10ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ میں 9 ہلاکتیں اور 319 کیسز اور گلگت 19 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب سے 121 کیسز، خیبرپختونخوا سے 46، اسلام آباد 21 کیسز، بلوچستان سے 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب سے آج کرونا کے مزید 121 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق نیشنل کمانڈ سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96178 اور ہلاکتیں 2188 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کرونا کے 91150 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کرونا کے مزید 19 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2657 اور اموات کی تعداد 64 ہو گئی ہے جب کہ 2269 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کرونا کے مزید 21 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15493 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14506افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کرونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2245 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2070 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کرونا کے باعث مزید 9 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2367 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مہلک وائرس کے مزید 319 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 128284 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 121915 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اتوار کو بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 20 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12527 ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔صوبے میں اب تک سے 11333 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے مزید 46 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 35766 ہوگئی۔صوبے میں اتوار کو مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی تو اب تک مجموعی طور پر ہلاک افراد کی تعداد 1248 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں اب تک 33403 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
