ملک میں کرونا کی شرح 7 فیصد سے تجاوز، مزید 34 اموات

پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 2756 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 36929 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2756 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کرونا مثبت آنے کی شرح 7.4فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7696 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 76929 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1057 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 163329 ہوگئی ہے جب کہ 2829 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 114508 ہے اور 2861 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16810 اور ہلاکتیں 161 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 44599 اور 1327 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6123 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 144 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کرونا کے مریضوں کی تعداد 4542 اور 95 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27018 ہے اور اب تک 279 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
