ملک کےمختلف حصوں میں سردی کی لہربرقراررہنےکاامکان

ملک کےمختلف حصوں میں سخت سردی کی لہربرقرارہےاورشمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت منفی 20 تک گرگیا جبکہ موسم کا حل بتانےوالوں نےکہا ہےکہ سردی کی یہ لہربرقراررہنےکا امکان ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں آئندہ 12گھنٹوں کےدوران بارش اوربرف باری کا امکان ہےجبکہ پنجاب اور سندھ کےمختلف علاقوں میں علی الصبح اوررات دیرگئےدھند جاری رہےگی۔
اسی طرح ملک کےسب سےبڑےشہرکراچی میں بھی موسم سرد ہےاورمحکمہ موسمیات کےمطابق شمال مشرق سےٹھنڈی ہوائیں چلنےکےباعث کل (جمعرات کو)شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ یہ پیش گوئی بھی کی جارہی کہ یہ شہرقائد میں رواں سیزن کی آخری سرد لہرہے۔
خیال رہےکہ رواں سیزن میں کراچی میں سردی میں کافی شدت محسوس کی گئی اورکم سےکم درجہ حرارت8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کی صبح اسکردومیں کم سےکم درجہ حرارت منفی15 ڈگری،اسلام آباد میں ایک، پشاورمیں14،لاہورمیں7جبکہ کوئٹہ میں منفی3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سخت سردی کےباوجودسیاح ملک کےشمالی علاقوں میں موجودہیں اوروہ برفباری سےلطف اندوزہورہےہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےملک میں سردی کی شدید ترین لہردیکھنےمیں آئی تھی جس کےنتیجےمیں درجنوں افراد جاں بحق ہوئےتھے۔ آزاد کشمیر،پنجاب،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےعلاقوں میں ہونےوالی تیزبارش وبرف باری کےباعث تقریباً 100 شہری جان کی بازی ہارگئےتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button