وزیراعظم کی یوٹیوب اورٹیکنالوجی کمپنیوں کےسربراہان سےملاقات

وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوب اور سافٹ ویئر کمپنی SAP سمیت ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دنیا کےسربراہان سےگفتگو کرتےہوئےانہیں پاکستان میں سرمایہ کاری اورملک کی مثبت تصویر کشی کی پیشکش کی ہے۔ زیراعظم ان دنوں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں اوراس دوران وہ دنیا کے اہم سیاسی، تجارتی اورٹیکنالوجی کےامورکے ماہرین سے ملاقات میں مصروف ہیں۔
عمران خان نے دنیا کی سب سےبڑی سافٹ ویئرانٹرپرائزکمپنیوں میں سےایک سسٹم ایپلیکیشن اینڈ پراڈکٹ (SAP) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکرسچن کلائن سےملاقات کی اوران سےحکومت کے’ڈیجیٹل پاکستان’ کےاقدام میں مدد کی درخواست کی۔ ملاقات کےموقع پرمشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیرکامرس عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کےمعاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اورڈاکٹرمعید یوسف اورغیرملکی سرمایہ کاری کےسفیرعلی جہانگیرصدیقی بھی موجود تھے۔
کرسچن کلائن نے وزیراعظم کوبتایا کہSAP کا پاکستان سے20 سال پرانا اورگہرارشتہ ہےاورحکومت پاکستان کی تنخواہوں اورپنشن کےنظام کوڈیجیٹل خطوط پراستوارکرنےکا منصوبہ انہی کا تیارکردہ ہے۔ وزیراعظم نےکرسچن کلائن کوبتایا کہ حکومت پاکستان نےشہریوں کی شکایات کےازالے،حکومتی دفاترکےانتظامی امورمیں بہتری اوران امورکی بہتراندازمیں انجام دہی سمیت دیگرحکومتی امورکوبہتراندازمیں انجام دینےکےلیےڈیجیٹل ایپلی کیشنزکواستعمال کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نےSAP کوحکومت کےڈیجیٹل پاکستان کےاقدام کوسپورٹ کرتےہوئےاہم یونیورسٹیزکےتعاون سےنوجوانوں کو تربیت دینےاورڈیجیٹل صلاحیتوں سےلیس کرنےمیں مدد کرنےکی دعوت دی۔ انہوں نےسافٹ ویئرایپلی کیشن اینڈ پراڈکٹ کو پاکستان میں سافٹ ویئرلیب کےقیام کی بھی دعوت دی تاکہ پاکستان میںSAP کےلیےسافٹ ویئرانجینئرنگ کی جا سکے۔ SAP کےچیف ایگزیکٹو آفیسرنےوزیراعظم کی جانب سےحکومتی اداروں اورمعاشی شعبےکوڈیجیٹل خطوط پراستوارکرنےکے عزم کوسراہا اورجرمنی میں نوجوان سافٹ ویئرانجینئرکوتربیت فراہم کرنےکا وعدہ کیا تاکہ وہ پاکستان میں سافٹ ویئرتیار کرسکیں۔
اس کےعلاوہ وزیراعظم نےیوٹیوب کی سربراہ سوسین ووجیسکی سےبھی ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کی سربراہ تانیہ ایدروس،وزیراعظم کےمعاون خصوصی سید ذوالفقارعباس اورغیرملکی سرمایہ کاری کےسفیرعلی جہانگیر صدیقی موجود تھے۔ ملاقات کےدوران یوٹیوب پلیٹ فارم کوپاکستان کےمثبت تشخص کواجاگرکرنےکےلیےاستعمال کرنےپر زوردیا گیا۔ اس موقع پریوٹیوب پلیٹ فارم کوپاکستان میں سیاحت اورتعلیم کےفروغ کےساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی توجہ کےحصول کا ذریعہ بنانےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کےعلاوہ عمران خان نےٹیکنالوجی کمپنی سیمنزکےسربراہ جوکیسرسےبھی ملاقات کی جس میں سیمنزکوپاکستان میں تربیتی مہارت کاپروگرام متعارف کرانےکی دعوت دی گئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے توانائی کےشعبےمیں سیمنزکی مسلسل خدمات کوسراہتےہوئے کہا کہ نوجوان کومختلف صلاحیتوں سےلیس کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہےاورسیمنزسےاس خواہش کا اظہارکیا کہ وہ حکومت کےہنرمند جوان پروگرام کےتحت پاکستانی نوجوانوں کواعلیٰ ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی کا پروگرام تعارف کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کوصلاحیتوں سےلیس کرنےسےملازمت کےمواقع بڑھنےکےساتھ ساتھ ملک بھی معاشی طورپر مستحکم ہو گا۔ انہوں نےسیمنزکےسربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتےہوئےپاکستانی یونیورسٹیزکوجدید ترین ٹیکنالوجی کےحوالےسےتعلیم کی فراہمی کےسلسلےمیں بھی تعاون کی بھی دعوت دی۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 21 جنوری سے 23 جنوری تک جاری رہےگا۔ عالمی اقتصادی فورم کی 50ویں سالگرہ کےموقع پرمنعقد ہونےوالےرواں برس کےاجلاس کا موضوع ’اسٹیک ہولڈرزبرائےمربوط وپائیداردنیا‘ رکھا گیا ہے۔
فورم سےسیاسی رہنما، بزنس ایگزیکٹوز، بین الاقوامی اداروں کےسربراہان اورسول سوسائٹی کےنمائندےعصرحاضرکے اقتصادی، جیو پولیٹیکل، سماجی اورماحولیاتی مسائل پرتبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وژن اور معیشت، امن واستحکام، تجارت، بزنس اورسرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق پاکستان کی کامیابیوں سےآگاہ کریں گے۔عمران خان ڈیووس میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی موجودہ صورت حال کو بھی اجاگرکریں گےاوراہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پرپاکستان کےنکتہ نظرپر بھی روشنی ڈالیں گے۔
