انڈر19ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

جنوبی افریقا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کےگروپ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو38رنزسےشکست دے دی۔ پوچیف اسٹروم میں کھیلےگئےمیچ میں زمبابوے انڈر19کرکٹ ٹیم نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تومحض 27رنزپرپاکستان کےاوپنرحیدرعلی آؤٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے،انہوں نے 19رنزبنائے۔
اس کے بعد فہد منیراورمحمد شہزاد کےدرمیان 46 رنزکی شراکت قائم ہوئی مگراس کےبعد قومی ٹیم کی یکےبعد دیگرے2 وکٹیں گرگئیں،اوپنرمحمد شہزاد 27 اورکپتان روحیل نذیربغیرکوئی رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ مجموعی طورپر3وکٹیں گرنےکےبعد فہد منیراورقاسم اکرم نےذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اورنصف سنچریاں اسکورکیں۔ قاسم اکرم 54 اورفہد منیر53 رنزبناکرآؤٹ ہوئےتاہم سےسب سےاہم اننگزمڈل آرڈربیٹسمین محمد حارث نےکھیلی۔
انہوں نے48 گیندوں پر81 رنزکی برق رفتاراننگزکھیل کرٹیم کا مجموعہ300 کےپاس پہنچادیا، ان کی اننگزمیں6 چوکےاور4 چھکےشامل تھے۔ قومی ٹیم نےمقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹوں کےنقصان پر294 رنزبنائے، زمبابوےکی جانب سے ڈائیلان گرانٹ نے46 رنزکےعوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم کا آغازمتاثرکن رہا، ابتدائی 38 اوورزمیں 208 رنزبنانےوالی زمبابوےٹیم کےمحض4 کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئےتھےتاہم قومی ٹیم کےمیڈیم سپنرمحمد عباس آفریدی نے39 ویں اوورمیں 2 وکٹیں حاصل کرکےمیچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 46.3 اوورزمیں 256 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی اوریوں گرین شرٹس نےزمبابوےکو38 رنز سےشکست دیکرسپر لیگ کوارٹرفائنل مرحلےمیں رسائی حاصل کرلی۔
زمبابوے کےملٹن شومبا 58 اورویسلےمادھیویرے53رنزبناکرنمایاں رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سےعباس آفریدی اورطاہرحسین 3 ،3 جبکہ قاسم اکرم اورعامرعلی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 48 گیندوں پر81 رنزکی اننگزکھیلنےپرپاکستان کےمڈل آرڈربیٹسمین محمد حارث کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ قومی انڈر19کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ 24 جنوری کوبنگلا دیش کےخلاف کھیلی گی۔
خیال رہےکہ پاکستان ٹیم نےانڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا اورپہلےمیچ میں اسکاٹ لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button