منظم مہم کے تحت وزیر اعظم کو میرے حوالے سے غلط بریف کیا گیا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میرے حوالے سےغلط بریفنگ دی گئی، میں نے حکومت اور پارٹی کیلیے مخلصانا کوششیں کی ہیں لیکن میرے خلاف منظم طریقے سے مہم چلائی گئی.
رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس کے دوران اتحادی جماعتوں سے رابطوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے کیلئےنئی کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جہانگیر ترین اپنے خلاف چلنے والی مہم پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پرویز خٹک سے کہا کہ انھوں نے آج تک جو بھی فیصلہ کیا وہ پارٹی کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے سنی سنائی باتوں پرناراضی کا اظہار کر دیا جو مناسب نہیں. ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے جہانگیر ترین کو واپس کمیٹی میں شامل ہونے پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ اگر آپ نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تو میں بھی اس کمیٹی کا حصہ نہیں بنوں گا، دوسری طرف اتحادیوں نے بھی جہانگیر ترین کو کمیٹی سے نکانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے. ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو منانے اور ان کی شکایات کو دور کرنے کیلیے بنی گالہ آنے کی دعوت بھی دے دی ہے .
دوسری طرف جہانگیر ترین سے مظفرگڑھ سے ایم این اے عامر طلال گوپانگ اور سابق ایم این اے سردار عاشق حسین گوپانگ نے بھی ملاقات کی۔ رہنما تحریک انصاف نے اراکین اسمبلی جمیل احمد خان، فہیم خان، آفتاب جہانگیر اور عطاء اللّه سے الگ الگ ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button