منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی اشتہاری قرار،جائیداد ضبط ہوگی

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔منی لانڈرنگ میں ملوث مونس الہی کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا۔ ان کے ملک سے فرار ہونے کے باعث انھیں اشتہاری قرار دیا گیا۔مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹس اور تمام جائیداد منجمد کرنے کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہی سمیت 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
