مون سون سے پہلے ہی تیاریوں کیلیے گورنرسندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے والی ہیں گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لیے سبق تھی، بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکام پر نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہورہا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کو اقدامات کا مشورہ دیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وقت ہے کہ تمام ادارے مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں میں وفاق کی جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

Back to top button