مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی پرقابو پانے کےلیے کئی اقدامات کیے ہیں اور قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف اقتصادی اصلاحات میں مدد دے رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض پروگرام جاری ہے جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرز دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوئی ہے، افراط زر پر قابو پانے کےلیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کےلیے گندم درآمد کررہے ہیں، حکومت بجلی صارفین کو سبسڈی دے رہی ہے اور تقریباً 72 فیصد صارفین سبسڈی حاصل کررہے ہیں، حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیے 7 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی جب کہ سبزیوں کے داموں میں سیزن کی تبدیلیوں سے اضافہ ہوا۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کےلیے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، مہنگائی کنٹرول کرنے کےلیے کئی فیصلے کیے ہیں، حکومت نے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے، قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔
حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی ہے، پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button