میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کاشکار

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثہ گرنے کے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے ایف ٹی 7میں ایک پائلٹ اسکوارڈن لیڈر اور ایک فلائنگ افسر تھے۔ تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈنگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ جس کے باعث طیارہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔


پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا. حادثہ میں سکوارڈن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عباد الرحمان شہید ہوئے.
خیال رہے کہ مارچ 2017ء میں بھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اسی طرح میانوالی کے علاقے سبزہ زار کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس واقعے میں تربیتی ایف7 طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر محمد ذیشان شہید ہو گئے تھے۔ میانوالی کے علاقے سبزہ زار کے قریب گرنے والے پا ک فضائیہ کےتربیتی طیارے کے پائلٹ کا جسد خاکی ایک روز بعد ملا تھا جسے پی اے ایف بیس ایم ایم عالم پہنچا دیا گیا۔
جب کہ فلائنگ آفیسر مریم مختیار چوبیس نومبر 2015 کو اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں، جب میانوالی کے قریب ان کا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا اور مریم مختیار حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئیں تھیں اور انہیں پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز ملا۔





