میتوں کےلیے آرڈر پر تیار کیے جانے والے’ڈیزائنر تابوت‘

نیوزی لینڈ میں ’ڈائنگ آرٹ‘ نامی ایک ادارے کی وجہ شہرت وہاں بنائے جانے والے خوبصورت اور دیدہ زیب تابوت ہیں جو کسی بھی مرنے والے کی آخری رسومات میں خوشیوں کے رنگ بھر سکتے ہیں۔
آکلینڈ میں واقع یہ ادارہ، راس ہال نامی ایک صاحب کی ملکیت ہے، جن کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی آخری رسوم ویسے ہی دکھ اور تکلیف کا باعث ہوتی ہیں لہٰذا کچھ دلچسپ اور الگ ان رسومات میں دکھ کا تاثر ختم کرنے کی کوشش کرنے میں کوئی برائی نہیں۔
designer coffin 01 1618652411
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی، آخری رسومات کی ایک تقریب میں میت کو ایک بڑے اور کریم والے ڈونٹ جیسی شکل کے تابوت میں رکھا گیا تھا جسے دیکھ کر وہاں موجود تمام افراد مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔
designer coffin 03 1618652417
دلچسپی کی بات ہے کہ مرنے والے شخص نے یہ تابوت اپنی زندگی میں ہی ’آرڈر پر‘ بنوا لیا تھا کیوں کہ وہ کینسر کی آخری اسٹیج پر پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹر اسے جواب دے چکے تھے۔
designer coffin 04 1618652420
راس ہال کے شو روم میں گاہکوں کی توجہ کےلیے طرح طرح کے ’ڈیزائنر تابوت‘ رکھے گئے ہیں جن میں ڈیری ملک چاکلیٹ، لیگو ٹوائے اور اسٹار ٹریک، رنگین پھولدار کشتیوں، آگ بجھانے والی گاڑی اور مصری ممیوں کی تھیم والے تابوتوں کے علاوہ اپنی من پسند تھیم کے حساب سے تابوت بنوانے کی سہولت بھی موجود ہے۔
designer coffin 05 1618652425
ان تابوتوں کے بارے میں راس ہال نے بتایا کہ یہ سب کے سب ماحول دوست اور حیاتی تنزل پذیر (بایو ڈیگریڈیبل) مادّوں سے بنائے جاتے ہیں جو زمین میں دفن کرنے کے چند مہینوں بعد ہی گل کر مٹی میں مل جاتے ہیں۔ مشرقی ممالک کے برعکس ’ڈیزائنر تابوتوں‘ کا یہ کام حصولِ ثواب کےلیے نہیں بلکہ باقاعدہ کاروبار کی حیثیت سے کیا جاتا ہے۔
2168016 designercoffin 1618728046 422 640x480 1
اگرچہ ایسے ایک تابوت کی کم از کم قیمت 2500 نیوزی لینڈ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) ہوسکتی ہے لیکن ڈیزائن کی نوعیت اور نفاست کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بہت زیادہ بھی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button