میرے پاس ارشد شریف کا لیپ ٹاپ نہیں ہے

تحریک انصاف کے رہنما  و سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے مقتول صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا اور دبئی جانے والی تفتیشی ٹیم سے ثبوت عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے پاس صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ نہیں اور جو لوگ انوسٹی گیشن کے لیے گئے تھے وہ جو ثبوت لائے ہیں وہ قوم کے سامنے رکھیں۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق مراد سعید کا کہنا تھا کہ ایف آئی کی طرف سے ان کو ابھی تک کوئی نوٹس نہیں آیا اور جو ٹیم انوسٹی گیشن کے لیے گئی تھی انکے پاس تمام سامان اور ثبوت ہیں، ارشد شریف نے اپنی شہادت سے پہلے بھی ان لوگوں کے بارے میں کہا تھا اور مقتول صحافی کے پاس یو اے ای کا ویلڈ ویزہ تھا اب پوچھنا یہ ہے کہ وہ کون لوگ تھے جن کی وجہ سے ارشد شریف نے یو اے ای چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے جنازے سے پہلے کچھ لوگوں نے پریس کانفرنس کی . ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر 16 جعلی ایف آئی آر درج کی گئی جب کہ ان کو دھمکایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ارشد شریف کے قتل کے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائے اور ارشد شریف کے قاتلوں کو جلد از گرفتار کیا جائے کیونکہ حکومت کی موجودہ فیکٹ فائڈنگ کمیٹی پر نہ ارشد شریف اور نہ ہم کو کوئی اعتماد ہیں بکلہ ان کے تمام بیانیے جھوٹ پر مبنی ہیں۔.

Back to top button