میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان حکومت کی دہشتگردی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو میڈیا کے خلاف عمران خان حکومت کی دہشت گردی قرار دے دیا ، تمام میڈیا اداروں کا متفقہ اعلامیہ عمران صاحب کی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر سرکاری جھوٹ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا دستاویزی ثبوت ہے ، میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی فاسشسٹ ٹولے کے دماغ کی اِختراع ہے
انھوں نے کہا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کالا قانون ہے،میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آئین ، میڈیا اور آزادی رائے کے خلاف دہشت گردی ہے ، حکومت بتائے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق سرکاری دستاویزات میں غلط بیانی کیوں کی گئی؟ دانستہ کسی سے جھوٹ منسوب کرکے سرکاری دستاویز بنانا قانونی جرم ہے، بتایا جائے یہ کام کس نے کیا؟ کس کے حکم پر ہوا؟
انھوں نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاہ آمرانہ اور فسطائی قانون ہے جسے پوری قوم مسترد کرتی ہے ، میڈیا اتھارٹی کے نام پر عمران نازی ازم مسلط نہیں ہونے دیں گے۔
2018 کے انتخابات میں عوامی ووٹ چوری کی طرح میڈیا کی آئینی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، عمران صاحب کے گوئیبلز تمام پریس کلبز کے حوالے سے پہلے ہی سرعام ڈھٹائی سے جھوٹ بول چکے ہیں ، کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر پریس کلبز نے بھی فاسشسٹ حکومت کے کالے قانون کو مسترد کیا ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ معیشت ہو ، بے روزگاری یا مہنگائی ہو فسطائی حکومت ہر معاملے میں جبر اور جھوٹ کا رویہ اپنائے ہوئے ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوم یا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل، موجودہ فسطائی حکومت ہر معاملے میں جبر کا رویہ اپنائے ہوئے ہے
