نئی فلم ’’بے بی لیشیئس‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی نئی فلم ’’بے بی لیشیئس‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فلم کے مرکزی کرداروں شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم ’’بے بی لیشیئس‘‘ کا ٹیزر بھی شیئر کر دیا ہے، فلم کو رواں برس فروری میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم اسے زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچانے کیلئے ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تاہم اب اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی رومانوی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کو عیدلاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا جس کا مداحوں کو رواں سال کے آغاز سے انتظار تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف راہیں جُدا کر لی تھیں جبکہ شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی بھی کر لی ہے جس سے ان کی ایک بیٹی ہے۔
فلم کے گانے’’من رانجھان‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے بتایا کہ 2017میں یہ گانا پہلی بار سنا تھا اس وقت تک سائرہ کو فلم کیلئے سائن نہیں کیا گیا تھا، اس وقت تک سائرہ کو اپنا کردار سمجھ نہیں آ رہا تھا، لیکن اس گانے کو سننے کے بعد سائرہ نے فلم کرنے کیلئے ہامی بھری۔
دوسری جانب سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ یہ گانا ان کے دل کے بہت قریب ہے کیوں کہ مجھے یاد ہے جب میں چھوٹی تھی تو میں اپنے والد کے ساتھ بہت موسیقی سنتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اکثر پرانے گانے سنتے تھے، مجھے لگتا ہے کہ ہماری موجودہ موسیقی میں اس قسم کی دھن کی کمی پائی جاتی ہے لیکن اس گانے کو سن کر مجھے لگا وہ موسیقی جو کافی عرصے سے ہمارے میوزک سے غائب تھی وہ اس میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ فروری میں ویلنٹائن کے موقع پر ریلیز ہونیوالی فلم ’’بے بی لیشیئس‘‘ میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے پرستار انہیں ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے تاہم ہر ایک کے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ 8 برس رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے اور پھر طلاق کے بعد ایک ساتھ کام کرنے کیلئے کیسے ہامی بھرلی۔

Back to top button