نائب کپتان شاداب خان کو بھارتی کھانے بھا گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کو بھارتی حیدر آبادی کھانے بھا گئے۔انکاکہنا تھاکہ بھارتی کھانے اتنے لذیر ہیں کہ لگتا ہے ہمارا وزن بڑھ جائے گا۔ گزشتہ رات پاکستان  ٹیم کے آرام کے دن پر ٹیم مینجمنٹ نے حیدرآباد دکن کے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کا فیصلہ کیا۔جہاں قومی کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، ڈنر کے ساتھ قومی اسکواڈ کے اراکین  نے روایتی پان بھی کھائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں ائیرپورٹ پر شاندار ویلکم کیا گیا، اس طرح کے استقبال پر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔ بھارت میں جس طرح کی مہمان نوازی کی گئی، مزہ آیا، کھانے بڑے اچھے ہیں، ہمارا گورا اسٹاف بھی ان کھانوں پر لگ گیا ہے۔بھارتی کھانے اتنے لذیذ ہیں کہ لگتا ہے کہ ہمارا فیٹ لیول اور وزن بڑھ جائے گا، امید ہے کہ احمد آباد میں جب بھارت کے خلاف کھیل رہے ہوں گے تو ایسی ہی مہمان نوازی ملے گی۔

شاداب خان کا مزید کہنا تھاکہ بحیثیت ٹیم ہمارا ایشیا کپ اچھا نہیں رہا،  یہی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ آپ غلطیوں سے سیکھتے ہیں، آپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ غلطیوں سے سیکھ کر انہیں بہتر کرنے کی کوشش کریں، ایشیا کپ میں ہارنے کے بعد ہمیں آرام ملا ہے۔

Back to top button