سپین ،نائٹ کلب میں آتشزدگی،13افراد ہلاک

سپین کے نائٹ کلب میں پارٹی کے دوران آتشزدگی سے 13افراد جان کی بازی ہار گئے۔ر رات بھر موسیقی اور مے نوشی جاری رہی۔ صبح 6 بچے اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق  آگ نائٹ کلب کی بالائی منزل پر لگی تھی جس سے پوری عمارت مخدوش ہوگئی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے دوران درجن سے زائد افراد کو منتقل کیا جہاں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

Back to top button