دہشت گرد کبھی عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے،ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ملک میں یہ دہشت گردی کی آخری لہر ہے۔دہشت گرد کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔آج انقرہ میں دہشت گردی کرنیوالے ناکام ہو گئے۔پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ آور مارے گئے۔دہشت گردی کیخلاف کوشش جاری رکھیں گے۔
ترک صدر کاکہنا تھاکہ ملک میں نئے پارلیمانی سیشن کیلئے نیا آئین ترجیح ہے۔،ترکیہ کی ترقی کیلئے بہت کام کیا اب ہم ایسے ملک میں نہیں رہے جہاں پارلیمان ختم کرکے بغاوت کی جائے۔نئے آئین کے تحت کام کرناہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
