نائیجیریا:نماز کے دوران مسجد میں حملہ ، 18 نمازی شہید
مسلح افراد کے نائیجیریا میں مسجد حملے کے دوران 18 نمازی شہید ہوگئے ، حملہ نائیجر کے علاقے ماشیگو کے گاؤں مزکوکا کی مسجد میں کیا گیا ، حملہ آورکا تعلق مبینہ طور پر فولانی خاندان سے ہے جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا ، مسلح افراد نے مسجد کو گھیر کر اس پر فائرنگ شروع کی۔
نائیجر کے پولیس کمشنر مونڈے کوریاس نے کہا کہ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ، حملہ فولانی چرواہوں اور گاؤں والوں کے درمیان تنازع سے متعلق تھا جہاں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی مخدوش قرار دی گئی ہے ، زیادہ تر متاثرہ کمیونٹیز ایسے علاقوں میں ہیں جہاں پہنچنا مشکل ہے۔
