نازیباویڈیو وائرل کیس: عامرکی تیسری اہلیہ دانیہ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی کی مقامی عدالت نے معروف ٹی وی اینکر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کہ درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عامر لیاقت کی بیٹی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی لایا گیا۔ملزمہ پر عامر لیاقت کی برہنہ ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔

Back to top button