پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس: علامہ ناصر عباس کی عبوری ضمانت منظور

پاکستان ٹیلی وژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے 8 سال بعد عبوری ضمانت کروالی۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت کے جج ہمایون دلاور نے عبوری ضمانت کے احکامات جاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصر عباس کی گرفتاری سے روک دیا۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصر عباس اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کیلئے 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائے۔
اس موقع پر وکیل خاور امیر بخاری نے کہا کہ بدنیتی کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد کیا۔ عدالت نے پولیس کو 7 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

Back to top button