نانگا پربت سر کرنے کی کوشش میں ہسپانوی کوہ پیما ہلاک

دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے مشن کے دوران ہسپانوی کوہ پیما اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔تفصیلات کے مطابق نانگا پربت سرکرنے کی مہم کے دوران غیر ملکی کوہ پیما جان کی بازی ہارگیا، واقعہ نانگا پربت بیس کیمپ نمبر 5 پر یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کوہ پیماکی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی، جاں بحق غیر ملکی کوہ پیماکا تعلق اسپین سے ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونیورسٹی کے پروفیسر اور پاکستان کے کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے مشن کے دوران برف کے اندھے پن میں مبتلا ہو گئے۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے آصف بھٹی نامی کوہ پیما جو کہ اسلام آباد سے یونیورسٹی کے پروفیسر بھی ہیں، 7500 میٹر کی بلندی پر نانگا پربت پر پھنس گئے ہیں۔ وہ برف کے اندھے پن کا شکار ہے اور خود نیچے اترنے سے قاصر ہے۔
