نوازالدین صدیقی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے نالاں

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی فلم انڈسٹری میں اقرباپروری ، رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں‌ کو مسترد کیے جانے پر نالاں ہوگئے ، انھوں‌ نے انکشاف کیا کہ نسل پرستی کے خلاف کئی سال تک جدوجہد کی ہے۔

انڈین فلم سٹار نے حال ہی میں مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران ’ایمی ایوارڈز‘ کے لیے اپنی نامزدگی پر بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بھارت میں عام طور پر بڑے فلم ساز طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پانچ ہزار سکرینز پر اپنی فلم چلاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یومیہ کمائی 20 سے 30 کروڑ روپے ہوتی ہے۔

نواز الدین صدیقی نے واضح کیا کہ فلموں کی کمائی کو اداکاری یا فلم کے موضوع سے نہ جوڑا جائے، کمائی کے معاملات الگ ہیں، اگر کوئی طاقتور فلم ساز 5 ہزار اسکرینز پر اپنی فلم چلائے گا تو اس کی کتے اور بلی کی کہانی بھی کروڑوں روپے کمائے گی۔

Back to top button