نواز شریف کونیب میں دی جانے والی خوراک مشکوک قرار

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جیل میں اپنے والد کو دی جانے والی خوراک پر شبہات کا اظہار کردیا۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو NAB میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟


ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اپنے چچا زاد حمزہ شہباز کو حراست میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین حکومتی جبر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے باوجود حمزہ شہباز کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔ مریم نواز نے بھی ٹوئٹر پر حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھیں ایک سال سے زائد عرصے تک ناانصافی اور غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا ہے۔مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ ظالم افراد جنھوں نے حکمرانی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے یہ جان لیں کہ جب احتساب کا دن آئے گا اور وہ دن دور نہیں ہے تو اس وقت ان کے یہ ظالمانہ ہتھکنڈے بھی انھیں نہیں بچا سکیں گے۔


واضح رہے کہ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو کورونا ہوگیا ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ایک دن پہلے حمزہ شہباز نے اپنے والد شہبازشریف سے بھی ملاقات کی ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے حمزہ شہبازکو جیل میں کورونا ہوگیا اور وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سے سامنا کر رہا ہے ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز مشرف دور کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سامنا کررہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں ، بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے ، علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button