’’نوجوان سیاستدان سے رشتے کی خبروں پر اداکارہ پرنیتی چوپڑا برہم‘‘

معروف بھارتی اداکارہ پرنیتی چوپڑا سوشل میڈیا پر بھارتی سیاستدان سے رشتے کی افواہوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو بھی اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کا حق نہیں دوں گی۔
بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا سے رشتے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
ان دنوں پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے رشتے سے متعلق افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، کبھی جلد شادی تو کبھی منگنی کی تاریخ کے حوالے سے دعوے کیے جا رہے ہیں، راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن سکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی۔
دونوں کو گزشتہ دنوں کئی بار ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں کے رشتے کے حوالے سے افواہوں کو آگ ملی تھی، رشتے کے حوالے سے پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جانب سے کوئی لب کشائی نہیں کی گئی تھی۔
تاہم اب اداکارہ پری نیتی چوپڑا کا راگھو چڈھا سے رشتے سے متعلق افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں پری نیتی چوپڑا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا۔
پری نیتی نے کہا کہ میڈیا پر میری ذاتی زندگی پر ہونے والی بحث اور اس حد کو پار کرنے کے درمیان میں ایک چھوٹی سی لکیر ہے، اس چھوٹی سی لکیر کو پار کر کے آپ کافی بے عزت ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تب ہی معاملات کو واضح کروں گی جب غلط فہمی ظاہر ہو، اگر ضرورت نہیں ہے تو میں اپنے ذاتی معاملات کو نجی رکھوں گی، میں کبھی بھی اپنی زندگی کام یا کام کے لیے زندگی قربان نہیں کروں گی، میں ہمیشہ دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ 22اکتوبر 1988ء میں پیدا ہونے والی ادکارہ پرنیتی چوپڑا نے نیشنل فلم فیئر ایوارڈ کے علاوہ کئی ایورڈز اور نامزدگیاں حاصل کیں، انہوں نے 2011ء میں بالی وڈ فلم ”بینڈ باجا بارات“ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور بعد میں کئی مشہور فلموں میں اداکاری کی اور اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا۔ پرنیتی کی مشہور فلموں میں ”ہسی تو پھسی، دعوت عشق اور کِل دل“ وغیرہ شامل ہیں۔

Back to top button