نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ،باہمی تعاون پر اتفاق

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کےدرمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان سعودی عرب تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور ملاقات میں تمام شعبوں بالخصوص معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
نگران وزیرخارجہ نے سعودی قیادت کی پاکستان کیلئے فراخ دلانہ اورغیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی کی تشکیل سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے 20 لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن کی میزبانی پر سعودی وزیرخارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور سعودیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔
دوسری جانب نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی بیلاروسی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ نے اوآئی سی کی فلسطین کمیٹی سے بھی خطاب کیا جس میں فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا
