نیپرا نے بحریہ ٹاؤن کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس منسوخ کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ کو بجلی کی ترسیل (ڈسٹری بیوشن) کا لائسنس منسوخ کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر منسوخ کیا گیا۔
علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطاب بحریہ ٹاؤن کو 24 اکتوبر 2010 کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ‘اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2012 میں پٹیشن دائر کی گئی’۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 جون، یکم جولائی اور 29 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں ڈسٹری بیوشن کا لائسنس منسوخ کیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹری بیوشن کے لائسنسن کا اطلاق 16 اکتوبر ہوچکا۔
علاوہ ازیں نیپرا نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کو بحریہ ٹاؤن کےبجلی نظام کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کردی۔ نیپرا نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا کہ آئیسکو بحریہ ٹاؤن کےساتھ بجلی کے آپریشن کا معاہدہ کرے گا۔ تاہم نوٹی فکیشن میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اس عمل کے دوران بحریہ ٹاؤن میں رہائشیوں کو بجلی کی لوڈیشڈنگ سے متعلق کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button