(ن) لیگ کے کون سے رہنما ٹاک شوز میں حصہ لیں گے؟ فہرست جاری

مسلم لیگ (ن) نے میڈیا ٹاک شوز میں حصہ لینے کےلیے رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی۔
پارٹی کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میں کئی سینئر رہنماؤں کے نام شامل نہیں اور فہرست میں جگہ نہ پانے والے رہنماؤں نے قیادت سے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فہرست پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے لندن سے جاری کی جس کے مطابق شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عظمیٰ بخاری، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، حمزہ شہباز، مصدق ملک، عرفان صدیقی، خرم دستگیر اور طلال چوہدری میڈیا ٹاک شوز میں حصہ لے سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے جاوید لطیف، محمد زبیر اور طارق فضل چوہدری کے نام فہرست میں شامل نہیں جس کے باعث ان رہنماؤں کو ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینےکی اجازت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button