‏حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہوچکا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ‏کا کہنا ہےکہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قرار داد پیش ہو چکی ہے اور ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دیےگئے جب کہ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قرارداد لانا چاہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button